دنیا

ٹرمپ نے حلف کی خلاف ورزی کی: نینسی پلوسی

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بحثیت صدر اپنے حلف کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے ایم ایس این بی سی ٹی وی سےایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی عوام کے ٹیکسوں سے ملنے والی رقم کو اپنے صدارتی حریف کی پوزیشن کمزور کرنے پر صرف کررہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے حریف صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی پوزیشن کمزر کرنے کے لئے جو غیر قانونی حربے استعمال کئے ہیں ، ان سے اس حلف کی خلاف ورزی ہوتی ہے جو بحیثیت صدر، ٹرمپ نے اٹھایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ان حربوں سے صدارتی الیکشن کی شفافیت اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔نینسی پلوسی نے کہا کہ ٹرمپ نے اس رقم کو اپنے پاس گروی رکھ لیا جو یوکرین کی مدد کے لئے کانگریس کے دونوں پارٹیوں کے اراکین نے منظور کی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے اس طرح امریکا کی قومی سلامتی کے لئے خطرات پیدا کردیئے ہیں ۔ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے ٹرمپ کے اس اقدام کو قومی سلامتی اور ملک کے صدارتی انتخابات کے عمل سے خیانت قرار دیا ہے۔امریکی حکومت کا حالیہ یوکرین اسکینڈل سامنے آنے کے بعد، یوکرین کے لئے خصوصی امریکی نمائندے کرٹ وولکر نے استعفی دے دیا ہے ۔سی این این نے سنیچر کو اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ یوکرین کے لئے امریکا کے خصوصی ایلچی کرٹ وولکر نے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے بارے میں تحقیقات کے سلسلے میں ، وزیر خارجہ مائک پامپؤ اور وزارت خارجہ کے بعض دیگر عہدیداروں کو کانگریس کی تین کمیٹیوں میں گواہی دینے کے لئے طلب کرلیا گیا۔ ان دنوں امریکا میں، یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیلیفونی مکالمے کو لےکر ہنگامہ شدت اختیار کرگیا ہے یہاں تک کہ امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کی مہم بھی شروع کردی ہے۔یاد رہے کہ امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ نے گزشتہ جولائی میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا تھا کہ دو ہزار بیس کے امریکی صدارتی الیکشن کے امیدوار جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی مالی بدعنوانی کے کیس میں تحقیقات تیز کردیں ۔یہ بھی انکشاف کیاگیا ہے کہ ٹرمپ نے زلنسکی کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو سے ایک ہفتے قبل یوکرینی حکومت کے لئے منظور کئے جانے والے قرضے کی ادائیگی روک دی تھی تاکہ یوکرین کو ہنٹر بائیڈن کیس میں تعاون کے لئے مجبور کیا جاسکے۔اب تک امریکی ایوان نمائندگان کے دو سو اٹھارہ اراکین ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں اور اسپیکر نینسی پلوسی مواخذے کے لئے باضابطہ تحقیقات کے آغاز کے احکامات صادر کرچکی ہیں ۔قابل ذکر ہے کہ امریکا کے تین سو سے زائد سابق حکام بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

یہ اقوام عالم کی آزمائش کا ہے وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close