دنیا

آذر بائیجان کا پاکستان کے لیے براہ راست پرواز شروع کرنے کا اعلان

باکو: آذربائیجان نے آیندہ سال سے پاکستان کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

آذر بائیجان نے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے سیاحوں کے وقت اور پیسے کی بچت ہوگی۔

آذربائیجان میں پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو چکا ہے، نئے آسان ویزا سسٹم سے 3 مراحل میں گھر یا موبائل سے ای ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں اسلام آباد میں آذر بائیجان کے سفیر علی علیزادہ سے ملاقات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا تھا کہ آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازیں عن قریب شروع کی جائیں گی۔

دونوں ممالک کے درمیان ہوا بازی کے شعبے میں باہمی تعاون پر اتفاق رائے کیا گیا تھا، غلام سرور خان کا کہنا تھا پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات برادرانہ ہیں اور یہ ایک دوسرے پر بھروسے کی وجہ سے قائم ہیں۔

سفیر علی علیزادہ نے کا کہنا تھا کہ آذربائیجان بھی پاکستان سے اپنے روابط بڑھانے پر یقین رکھتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close