دنیا

اوباما کی تقریرکےدوران ٹرمپ کےحمایتی کی نعرے بازی

امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنےمیں آئی جب بارک اوباما ہلیری کلٹن کی انتخابی مہم سے خطاب کررہے تھے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی نے کھڑے ہوکر ٹرمپ کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔

اس موقع پر سیکورٹی اہلکار ٹرمپ کے حمایتی کو جلسہ گاہ سے باہر نکال نے کےلیے آئے تو بارک اوباما نے اس شخص کو مخاطب کرکے کہا پرامن احتجاج اور آزادی اظہار رائے کاسب کو حق حاصل ہے لیکن اس کایہ مطلب نہیں کہ دوسروں کی تقاریرمیں مداخلت کی جائے۔

امریکی صدراوباما نےکہا آپ ہمارے لیے قابل احترام اس لیے بھی ہیں کہ آپ عمررسیدہ اور دوسرا آپ کے حلیہ سے لگتا ہے آپ آرمڈ فورسز سروسز سے ریٹائرڈ ہوئے لہذا ٹرمپ کے حق میں نعرے جلسہ گاہ باہر جاکر لگائیے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close