دنیا

بھارتی ریاست اترپردیش میں بل زیادہ آنے پرشہری نے پاکستانی پرچم لہرادیا

عوام کبھی انتہا پسندوں کے ہاتھوں تنگ آکر تو کبھی مودی حکومت کی جانب سے عدم توجہ اورظلم کے خلاف مختلف طریقوں سے اپنی آوازبلند کرتے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے 36 سالہ سکھ شہری چاند رپال سنگھ نے پانی اوربجلی کا بل زیادہ آنے پراحتجاج کرتے ہوئے اپنے گھر پرپاکستانی پرچم لہرادیا، جس کے بعد ہولیس نے شہری کو گرفتار کرکے اس کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

گرفتاری کے بعد چاند رپال سنگھ کا کہنا تھا  کہ زیادہ بل بھیجنے پرمتعلقہ حکام توجہ نہیں دے رہے جب کہ باربارشکایت کے باوجود مسئلے کا کوئی حل نہیں نکالا جارہا تھا اس لیے احتجاجاً پاکستانی پرچم لہرایا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ شہری اپنے اس اقدام سے حکام بالا کی توجہ مبذول کرانا چاہتا تھا تاکہ وہ اس کی حالت زارسے آگاہ ہوسکیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں آئے روزبھارتی مظالم سے تنگ کشمیریوں کی جانب سے پاکستانی پرچم لہرائے جاتے ہیں لیکن اب بھارت کے مختلف شہروں میں بھی لوگوں نے پاکستانی پرچم لہرانا شروع کردیا ہے جس پربھارتی حکومت پریشانی کا شکارہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close