Featuredدنیا

امریکا ایران کے خلاف سائبر جنگ شروع کرچکا ہے

تہران: ایرانی شہری دفاعی تنظیم کے سربراہ غلام رضا جلالی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی سائبر انفراسٹرکچر پر باضابطہ طور پر سائبر جنگ مسلط کر رکھی ہے

ایک بیان میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر رضا جلالی کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون مار گرانے امریکیوں نے ایران کی مختلف تنصیبات پر سائبر حملے شروع کر رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے 20 جون کو ایرانی فوج کی طرف سے امریکا کے ایک ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد امریکیوں نے ایران کے بنیادی ڈھانچے، قدرتی گیس اور بجلی کی تنصیبات پر سائبر حملے شروع کر رکھے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر کے حکم پر ایرانی پاسداران انقلاب کے اڈوں، کمپیوٹر سسٹم کو نشانہ بنانا اور ایرانی میزائلوں کو کنٹرول کرنے والے کمپیوٹر نظام میں خلل ڈالنا ہے، جس کے تحت سائبر حملے کیے جارہے ہیں۔

تاہم رضا جلالی نے دعویٰ کیا کہ امریکا اپنے مقاصد میں ناکام ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایرانی دفاعی فورسز نے امریکی کے سائبر حملے مکمل ناکام بنا دیے ہیں، آگے بھی بناتے رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close