دنیا

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش سے نظام زندگی درہم برہم

متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔

متحدہ عرب امارات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ  گزشتہ روز سے جاری ہے جس کے باعث متعدد علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہے جب کہ دبئی ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے  جس کے بعد مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فلائٹ سے متعلق انکوائری پر معلومات لے کر ائیر پورٹ آئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تیز بارشوں کے پیش نظر متعدد اسکولوں میں جلدی چھٹی کر دی گئی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد بل بورڈز بھی گر گئے ہیں۔

نشیبی علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات میں بارش کی ویڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں، ایک ویڈیو میں دبئی میں تیز بارش کے باعث شاپنگ مال کی چھت سے پانی آبشار کی طرح بہتا دکھائی دے رہا ہے جب کہ بارش کا پانی متعدد دکانوں میں داخل ہو چکا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت بھی پیدا ہو گئی ہے

اس تمام صورتحال میں حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت محدود کر دیں اور غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں۔

محکمہ موسمیات نے متحدہ عرب امارات میں بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے  تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارت میں فضائی آلودگی؛ پنڈتوں نے دیوی دیوتاؤں کو ماسک پہنا دیئے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close