Featuredدنیا

پاکستان کے لوگوں سے بے حد پیار ملا

نئی دہلی: سنی دیول پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہوگئے

کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے بھارتی اداکار سنی دیول بھی پاکستان سے ملنے والی محبت کے گن گانے لگے۔

پاکستان سے واپسی پر سنی دیول نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی تقریب تھی جہاں مجھے بے حد پیار ملا۔پاکستان کے لوگوں نے بے حد محبت کا اظہار کیا

سنی دیول نے صحافیوں سے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا پاکستان جانا بہت اچھا رہا، یہ ایک بہت بڑا اقدام ہے اور مجھے امید ہے کہ چیزیں اسی طرح جاری رہیں گی، لڑائی کا کیا فائدہ، صرف پیار ہونا چاہیے۔

اپنی فلموں میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے سنی دیول حقیقی زندگی میں پاکستانیوں کے گرویدہ ہوگئے

فلموں میں پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی دھمکیاں دینے والے اداکار سنی دیول کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد جب بھارت واپس گئے تو ایک بھارتی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان سے ملنے والی محبت کے گن گانے شروع کردئیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close