Featuredدنیا

ملکہ نیدرلینڈز نے پاکستان کے دورے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما رواں ماہ پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گی

ملکہ میکسیما اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی وکیل برائے ترقی ہیں۔

ملکہ میکسیما دورے میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی۔ ملک کی دیگر اعلیٰ شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوں گی

رواں برس اگست میں پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری کے باعث نیدرلینڈز نے پٹرولیم اور ایل این جی کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا، ڈچ کمپنی رائل ووپاک کے وفد نے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات میں پاکستان میں 2 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ پیش کیا۔

ڈچ کمپنی نے کیمیکل انڈسٹری میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر زور دیا تھا، خیال رہے کہ رائل ووپاک دنیا بھر میں تیل، کیمیکل، خوردنی تیل اور قدرتی گیس سے متعلق مصنوعات کو ذخیرہ کرنے اور سنبھالنے میں مہارت رکھتی ہے۔

فروری 2016 میں بھی ملکہ میکسیما نے پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا تھا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close