دنیا

زمبابوے میں تباہ کن خشک سالی، سیکڑوں ہاتھی بھی ہلاک

زمبابوے میں تباہ کُن خشک سالی کی وجہ سے جہاں انسانوں کو غذائی قلت کا سامنا ہے وہیں سیکڑوں ہاتھی بھی خشک سالی کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔

زمبابوے کے نیشنل ایلیفینٹ منیجر ٹیناپی مدیری نے کا کہنا ہے کہ قحط سالی کی وجہ سے وائلڈ لائف بھی شدید متاثر ہوئی ہے،گزشتہ ہفتوں میں شدید بھوک اور پیاس کی وجہ سے 200 سے زائد ہاتھی ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس خطے میں خشک سالی مزید بڑھنے کا امکان ہے جو ممکنہ طور پر ہاتھیوں کی آبادی پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔

ہوانج نیشنل پارک کے قریب جوتشوم سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے گزشتہ ماہ ایک پیاسے ہاتھی کے بچے کی دل دہلانے والی تصویر شیئر کی جو پانی کی تلاش میں زمین پر بالکل نڈھال پڑا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بارش سے ضرورت کے مطابق پانی حاصل نہ ہو سکا تو مزید ہاتھی اسی طرح پیاس سے مر جائیں گے۔

زمبابوے وائلڈ لائف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت پانی حاصل کرنے کے لیے متعدد ذرائع کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق زمبابوے میں آنے والی حالیہ خشک سالی سے تقریباً ایک تہائی آبادی بھی متاثر ہے۔

دہلی میں سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر کی گمشدگی کے پوسٹرز لگ گئے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close