Featuredدنیا

غرب اردن کے علاقہ میں یہودی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی ہے

برسلز: یورپی یونین نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی خطے میں پائیدار امن کے امکانات کو معدوم کر دے گی۔

یورپی یونین نے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کے قیام کو قانونی تسلیم کئے جانے کے امریکی فیصلے کو مسترد کردیا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے یورپی یونین کا مو قف بہت واضح ہے جو تبدیل نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا عالمی قوانین کے تحت غرب اردن کے فلسطینی علاقہ میں یہودی بستیوں کی تعمیر مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ ان بستیوں کی تعمیر پر امریکی پالیسی تنازع کے دو ریاستی حل اور پائیدار امن کے امکانات ختم کر دے گی۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ اسرائیل قیام امن کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے یہودی بستیوں کی تعمیر فوری روک دے۔

فلسطینیوں نے بھی غرب اردن میں یہودی بستیوں کے قیام کے حوالے سے امریکی بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے انٹر نیشنل قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اقدام کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے رپورٹ دی کہ رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 59 فلسطینی شہید اور 3472 زخمی ہوئے۔ قابض فوج ہرماہ 200 فلسطینی بچوں کو حراست میں لے رہی ہے۔

ادھر اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے اینٹی میزائل دفاعی نظام نے گزشتہ روز شام سے کیا جانے والا راکٹ حملہ ناکام بنا دیا۔ صہیونی فوج کے مطابق شام سے اسرائیل پر 4 راکٹ داغے گئے جنہیں فضا میں ہی تباہ کردیا گیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close