Featuredدنیا

اونٹ کے علاج کے لیے سعودی عرب میں اسپتال کی تعمیر

ریاض : سعودی حکام کا 4 ارب کی لاگت سے اونٹوں‌ کا اسپتال بنانے کا فیصلہ

سعودی عرب کی گورنری القصیم میں سعودی حکام نے صحرائی جہاز کہے جانے والے جانور ‘اونٹ’ کے علاج کے لیے دنیا کے سب سے بڑا اسپتال کی تعمیر کےلیے منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے۔

اسپتال میں نہ صرف اونٹوں کا علاج کیا جائے گا بلکہ دنیا بھر کے مختلف اقسام اونٹوں کی افزائش نسل اور پرورش بھی کی جائے گی۔

سیکریٹری برائے امور حیوانات نے کہا کہ سلام اسپتال برائے کیمل ویٹرنری کے نام سے تعمیر کیا جانے والا یہ اسپتال اونٹوں کی تعداد میں اضافے میں معاونت فراہم کرے گا۔

سعودی حکام نے القصیم میں 10 کروڑ ریال کی لاگت سے دنیا کا سب سے بڑا اونٹوں کے اسپتال کا منصوبہ مکمل کرلیا، یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا دوسرا اسپتال ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close