دنیا

ایران شام کے حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے :ایرانی وزیر خارجہ

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اعلان کیاہے کہ ایران شام کے حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ تعاون اور خطے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
العریبہ کے مطابق جواد طریف میونخ کانفرنس برائے امن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب دونوں کے شام میں مشترکہ مفادات ہیں،تہران اور ریاض کو اس سلسلے میں تعاون کرنا چاہیے اور ہم اس تعاون کے لیے تیار ہیں۔جواد ظریف نے باور کرایا کہ النصرہ فرنٹ، داعش اور بقیہ تمام دہشت گرد سعودی عرب اور دیگر ممالک میں ہمارے برادران کے لیے خطرہ ہیں۔خطے میں ہمارا مسئلہ مشترکہ ہے اور وہ ہے خطرے کا سامنا، ممکن ہے کہ یہ خطرہ ترکی، سعودی عرب، پاکستان، افغانستان اور ایشیا کے وسطی ممالک میں ہمارے بھائیوں کے لیے مشکلات کا سبب بن جائے۔انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ شام کے بحران میں مرکزی بین الاقوامی کھلاڑیوں کی میونخ میں حالیہ بات چیت سے اس عرب ملک کے مسائل اور تکالیف کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں امید رکھتا ہوں کہ میونخ بات چیت سے شامی بحران کا منطقی حل مل جائے گا اور اس انسانی المیے کے خاتمے کے لیے تصفیے کی کوئی صورت نکل آئے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close