دنیا

چین میں زیر تعمیر پلیٹ فارم گرنےسے40افراد ہلاک

شمالی چین میں واقع فینگ چینگ پاور پلانٹ کے کولنگ ٹاور میں زیر تعمیر پلیٹ فارم منہدم ہونے سے 40مزدور ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق حادثہ صبح 7 بجے پیش آیا جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کردیاگیا۔

چینی حکام کےمطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیوں کہ متعدد مزدور اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

خیال رہےکہ گزشتہ برس پورٹ سٹی تیان جن میں گودام میں رکھے کیمیکل کے کنٹینرز میں دھماکوں کے نتیجے میں 170 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں بھی وسطی چین کے ایک پاور اسٹیشن میں ہائی پریشر اسٹیم پائپ کے پھٹنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چین کے شمال مشرقی ہائی وے پر 56 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجےمیں17 افراد ہلاک جبکہ37 زخمی ہوئے تھے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close