دنیا

اترپردیش میں خوفناک ٹریفک حادثہ 24 افراد ہلاک

نئی دہلی : بھارتی ریاست اترپردیش میں دو ٹرکوں کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 24 مزدور ہلاک ہو گئے

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ٹرک حادثے میں 24 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، تمام مزدور اپنے علاقوں میں واپس جارہے تھے۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ آج صبح ساڑھے 3بجےاتر پردیش کے علاقے اوریا میں پیش آیا، جہاں مزدوروں کو لے کر جانے والا ٹرک سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ ٹرک میں 50 مزدور سوار تھے جو راجستھان سے اپنے علاقوں کو واپس جارہے تھے۔

حادثے کے شکار افراد کا تعلق بہار، جھار کھنڈ اور مغربی بنگال کی ریاستوں سے ہے، مقامی اسپتال کےحکام کے مطابق حادثہ میں 24افراد ہلاک اور22 زخمی ہوئے جن میں سے 15 کی حالت تشویش ناک ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ مزدور مغربی ریاست راجستھان سے ٹرک میں سفر کرتے ہوئے اترپردش کے اوریا ضلع میں پہنچے تھے کہ جہاں ان کی گاڑی کا ٹرک کے ساتھ تصادم ہوا۔

اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر ڈی ایم اور ایس پی سمیت کئی تھانوں کی پولیس موجود ہے، ڈی ایم کے مطابق، سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close