دنیا

کیوبا میں ہزاروں افراد کا فیدل کاسترو کو خراج عقیدت

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور اس کے بعد مقررین نے اظہارخیال کیا۔

کیوبا کے صدر واؤل کاسترو نے اپنے بھائی فیدل کاسترو کو ‘عاجز لوگوں کے لیے، عاجز لوگوں کے انقلاب کے رہنما’ کے طور پر بیان کیا۔

خیال رہے کہ فیدل کاسترو سنہ 1959 میں برسراقتدار آئے تھے اور گذشتہ جمعے 90 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

اس تقریب میں لاطینی امریکہ کے بائیں بازو کے رہنما شامل تھے تاہم دیگر ممالک نے اپنے نچلے عہدوں کے سفارتی نمائندے بھیجے ہیں۔

کیوبا میں یک جماعتی نظام ہے اور فیدل کاسترو تقریبا نصف صدی تک کیوبا میں برسراقتدار رہے تاہم ان کے بارے میں آرا منقسم رہی ہیں۔

فیدل کاسترو کے مداحین ان کی صحت، تعلیم اور دیگر سماجی اقدامات کی تعریف کرتے ہیں تاہم ان کے مخالفین ان پر حزب اختلاف کو سختی سے کچلنے کا الزام لگاتے ہیں۔

ہوانا کے ریوولوشن سکوئر وہی جگہ ہے جہاں کیوبن عوام فیدل کاسترو کی شعلہ فشاں تقاریر سننے کے لیے جمع ہوتے تھے۔

اسی جگہ میں جمع افراد نے ‘انقلاب زندہ باد’ اور ‘فیدل! فیدل!’ کے نعرے لگائے ہیں۔

اس تقریب میں یونان کی بائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایکسس تسپراس شامل تھے۔ میکسیکو، ایکواڈور، بولیویا، ونیزویلا، پاناما، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے صدور نے بھی شرکت کی۔

زمبابوے کے صدر جیکب زوما نے اپنے خطاب میں کیوبا کے صحت عامہ اور تعلیم کے ریکارڈ اور افریقی ممالک کو مدد کی تعریف کی۔

اس سے قبل منگل کو بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے بولیویا اور ونیزویلا کے صدر ویو موریلز اور نکولس مڈورو نے ہوزے مارتی کی یادگار پر تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے تھے۔

ایکواڈو کے صدر رافیل کوریا اور فیدل کاسترو کے مداح بھی تقریب میں شرکت کریں گے تاہم مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے بہت سے رہنما ذاتی طور پر شرکت نہیں کریں گے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ہوانا میں اپنے سفارتخانے میں سفارت کار کی نامزدگی کردی ہے۔

امریکہ کی جانب سے نامزد سفیر جیفری ڈی لارونٹس اور ڈپٹی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر بین رہوڈز تعزیتی تقریب میں شرکت کر سکتے ہیں تاہم وہ ‘سرکاری مندوبین’ نہیں بھیجیں گے۔

خیال رہے کہ بین رہوڈز کا شمار ان امریکی حکام میں ہوتا ہے جنھوں نے دسمبر 2014 میں امریکی اور کیوبن حکومت کے درمیان مذاکرات کی برف پگھلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close