More share buttons
Share with your friends










Submit
دنیا

یمنی فوج کا ریاض میں سعودی فوجی مراکز پر بڑا حملہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ذوالفقار نامی میزائلوں سے ریاض میں دسیوں سعودی فوجی مراکز کو نشانہ بنا ڈالا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے اپنی ایک پریس کانفرنس میں سعودی عرب کے اندرونی علاقوں میں واقع فوجی مراکز کو نشانہ بنائے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی دفاعی فورسز نے ’’ اللہ عزوجل پر توکل کرتے ‘‘ نامی آپریشن کے دوران سعودی عرب کے دارالحکومت کو وسیع جوابی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران سعودی وزارت دفاع، انٹیلیجنس ہیڈکوارٹرز اور سلمان ایئربیس سمیت ریاض، جیزان اور نجران کے متعدد فوجی مراکز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحییٰ سریع نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی جانب سے جارح سعودی عرب کے اہم فوجی و حساس مراکز پر ہونے والا یہ آپریشن عظیم یمنی قوم کے خلاف شدید سعودی محاصرے اور مجرمانہ جنگی اقدامات کا ایک جواب ہے۔

جنرل یحییٰ سریع نے جارح دشمن کو ہر قسم کی جارحیت، مجرمانہ اقدامات اور سرحدی محاصرے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک یمن کا سرحدی محاصرہ اور یمن کے خلاف ہونے والے جارحانہ اقدامات ختم نہیں کر دیئے جاتے اور یمن کی آزادی و خود مختاری بحال نہیں ہو جاتی، جارح قوتوں کے خلاف اس سے بھی بڑھ کر شدید اور قوی آپریشنز جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں ڈرون طیاروں کے ساتھ ساتھ قدس اورذوالفقار نامی دسیوں بیلسٹک و کروز میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close