دنیا

ڈونلڈٹرمپ کانئےایئرفورس ون کا آرڈر ختم کرنےکاحکم

منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بوئنگ مستقبل کے صدور کے لیے نیا 747 ایئر فورس ون بنا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چونکہ اس پر آنے والی لاگت حد سے تجاوز کر گئی ہے لہذا ان طیاروں کے آرڈر کو منسوخ کیا جائے۔

خیال رہے کہ امریکی حکومت کا بوئنگ کے ساتھ دو نئے جہاز بنانے کا معاہدہ ہے۔ یہ جہاز2024 سے استعمال میں آئیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناہے کہ’ہم چاہتے ہیں کہ بوئنگ بہت پیسہ کمائے لیکن حد سے زیادہ نہیں۔‘نومنتخب صدر کی جانب سے کی جانے والی اس ٹوئٹ کے بعد بوئنگ کے حصص میں ایک فیصد کمی آئی ہے۔

نومنتخب امریکی صدر ابھی اپنا طیارہ جو 757 ہی استعمال کرتے ہیں لیکن صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وہ ایئر فورس ون میں سفر کریں گے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ ماہ صدارتی انتخاب میں سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کوشکست دے کر 4 سال کے لیے امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کوامریکی صدراوباما کی جگہ عہدہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے اور وہ امریکا کی 240 سالہ تاریخ میں معمرترین صدر ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close