دنیا

صدر اوباما کا صدارتی انتخابی عمل میں سائبر حملوں کا جائزہ لینے کا حکم

امریکی صدر باراک اوباما نے دوہزار سولہ کے صدارتی انتخاب پر سائبر حملوں کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، امریکی صدر باراک اوباما نے انٹیلی جنس حکام کو دو ہزارسولہ کے انتخاب پر روسی سائبر حملوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

مشیر ہوم لینڈ سیکیورٹی لیزا موناکو کا کہنا ہے صدر اوبامہ نے تحقیقات کا حکم روسی ہیکرز کے ملوث ہونے کی اطلاعات پر دیا ہے، صدراوباما نے انٹیلی جنس حکام کو بیس جنوری سے پہلے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایرک شلٹز نے کہا کہ تحقیقات میں انتخابی عمل کی ہیکنگ کی مبینہ کوششوں میں غیر ملکی ہاتھ کے ملوث ہونے کے الزام کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور تفتیشی حکام جس رخ سے بھی چاہیں گے معاملے کی تحقیقات کرسکیں گے۔

صدر براک اوباما نے تحقیقات کا یہ حکم کانگریس کے ری پبلکن اور ڈیموکریٹ ارکان کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد دیا ہے جو امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے الزامات کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close