دنیا

غیر ملکی ملازمین کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

ریاض : سعودی پولیس نے غیر ملکی ملازمین کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی مطابق سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے اور غیر ملکی شہریوں کو لوٹنے والے تین ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔

ترجمان پولیس محمد الدریہم کا کہنا تھا کہ تینوں ملزمان کا تعلق سعودی عرب سے ہے اور وہ اب تک دمام شہر میں درجنوں وارداتیں انجام دے چکے ہیں۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں کو کافی عرصے سے مذکورہ ملزمان کی تلاش تھی، غیر ملکی ورکرز کو لوٹنے اور گھروں میں چوریوں کی متعدد شکایات درج ہوئیں تھی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے تینوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close