دنیا

شوارمے نے کمسن کی جان لے لی، سیکڑوں افراد اسپتال منتقل

عمان : ریستوران میں مضر صحت کھانا کھانے سے کم بچہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ سیکڑوں افراد کی حالت غیر ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زہر خوانی کا یہ خوفناک واقعہ اردن کے علاقے عین البشا میں پیش آیا جہاں متاثرہ افراد اور جاں بحق ہونے والے بچے نے ایک ریسٹورنٹ میں شوارما اور دیگر فاسٹ فوڈ کھانے کھائے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی شام ریسٹورنٹ میں شوارما اور چکن روسٹ کھانے والے درجنوں افراد کو بخار ہوا جس کے باعث انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پانچ سالہ بچے کی موت کی تصدیق کردی۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریسٹورنٹ میں فراہم کردہ کھانہ حفظان صحت کے برخلاف ماحول میں تیار کیا گیا اور مضرصحت گوشت لوگوں کو کھلا دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close