دنیا

چالیس لاکھ کی خطیر رقم بھی کرونا مریضوں کی زندگی نہ بچاسکی

نئی دہلی : چالیس لاکھ روپے کی خطیر رقم بھی بھارتی شہریوں کو کرونا وائرس سے نہ بچاسکی، ایک ہی خاندان کے تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے نجی اسپتال میں پیش آیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے متاثرہ افراد کے وارث سے علاج کے نام کر چالیس لاکھ سے زائد کی رقم تو بٹور لی لیکن مریض کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق وبا کے باعث گھر کے سربراہ ستیانارائن ریڈی دکن اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم وہ وبا کے ہاتھوں زندگی ہار بیٹھے۔

علاوہ ازیں اسپتال کی جانب مذکورہ شخص کے علاج پر ایک لاکھ 75 ہزار روپے کا بل بنایا گیا اور ستیانارائن کے بھانجے سمیت دیگر دو افراد کے علاج کی رقم ملا کر چالیس لاکھ روپے کا بل سنتیارائن کے بیٹے کو تھما دیا۔

نجی اسپتال میں کنبے کے دکھوں کا انکشاف کرتے ہوئے ریڈی کے بیٹے انریڈی رادھیش نے بتایا کہ ’اپنے والد کی زندگی کے آخری گھنٹوں میں خوفناک تکالیف اور اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت بھی سامنے آئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close