دنیا

امریکی شہریوں کا منفرد عالمی ریکارڈ، دیکھنے والے حیران

نیویارک : امریکی شہری نے ایک مرتبہ پھر دوست کے ہمراہ 1 گھنٹے میں 5ہزار سے زائد مرتبہ فلائنگ ڈسک کیچ کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

دنیا میں ایسے لوگ کثرت سے ہائے جاتے ہیں جو اپنے کارناموں سے نہ صرف دنیا کو حیران کردیتے ہیں بلکہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام بھی درج کرالیتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے شہری ڈیوڈ رش نے ایک مرتبہ پھر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کراکے دنیا کو حیران کردیا۔

یہ ریکارڈ 150 زیادہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے دوست کرس نائٹ کے ہمراہ 1 گھنٹے میں 5341 فلائنگ ڈسک کیچ کرکے بنایا ہے۔

امریکی شہری ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک منٹ میں اوسطاً 89 مرتبہ ڈسک کیچ کی اور سارے کیچ ہاتھوں سے پکڑے کیونکہ جسم کے کسی اور حصے سے پکڑے جانے والے کیچ شمار نہیں کیے جارہے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close