دنیا

شی جن پنگ اپنے وحشیانہ اقدامات بند کریں

چین میں مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والی مشہور آن لائن ویب سائٹ ”زہونگ مو وانگ “ کو چینی صدر شی جن پنگ سے اپنے وحشیانہ اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کرنے کے بعد بند کر دیا گیا ہے ۔یہ ویب سائٹ 2003ءسے چین میں اسلام کا پرچار کرنے کے لیے چلائی جا رہی ہے مگر اب اچانک اسے بند کر دیا گیا ہے ۔ ویب سائٹ پر”زیر مرمت “کا پیغام آویزاں کر دیا گیا ہے جبکہ اس سے وابستہ سوشل میڈیا کے 2اکاﺅنٹ بھی دستیاب نہیں رہے ۔

چین میں مجموعی طور پر 2کروڑ 30لاکھ سے زائد مسلمان رہائش پزیر ہیں جبکہ بعض غیر جانبدار ااس بات کو مانتے ہیں کہ چین میں 5کروڑ کے قریب مسلمان آباد ہیں ۔
ویب سائٹ کو بند کرنے والے طالب علموں نے اپنے اوپن لیٹر پیغام میں لکھا ہے کہ چینی صدر اپنے وحشیانہ اقدامات کو ترک کریں اور حکومتی قید میں موجود افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

خط میں طالب علموں نے شی جن پنگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ مخالفین پر 2012ءمیں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے مظالم ڈھا رہے ہیں اور کریک ڈاﺅن کے نتیجے میں سینکڑوں وکلاء، کارکن اور طالب علموں کو قید اور جیل میں ڈالا ۔
پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ”شی جن پنگ تمام جرائم کے ذمہ دار نہیں تاہم بطور سربراہ انہیں لوگوں کے خون اور بہنے والے آنسوﺅں کی ذمہ داری اٹھانی پڑیگی “.

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close