دنیا

150عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے ڈیوڈ رش کا ایک اور ورلڈ ریکارڈ

واشنگٹن : امریکی شہری ڈیوڈ رش نے 30 سیکنڈ میں 18 ٹی شرٹس پہننے کا ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

دنیا میں ایسے لوگ کثرت سے ہائے جاتے ہیں جو اپنے کارناموں سے نہ صرف دنیا کو حیران کردیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی قائم کرتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے نامی کرتب باز نے اپنی بیوی کی مدد سے ایک کے اوپر ایک ٹی شرٹس پہنی اور یوں 30 سیکنڈ میں 18 ٹی شرٹس پہن کر ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرکے دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 30 سیکنڈ میں 14 ٹی شرٹس پہننے کا تھا جبکہ ڈیوڈ رش اس سے قبل فلائنگ ڈسک کیچ کرنے، ٹوتھ پک سے مکئی کے دانے کھانے، غبارے پھوڑنے سمیت 150 سے زائد عالمی بناچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close