دنیا

پانچ فلسطینی ’حملہ آوروں‘ کو ہلاک کر دیا.اسرائیلی دعوہ

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے پانچ فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں تین نوجوان بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اور واقعے میں ایک نوجوان فلسطینی حملہ آور لڑکی زخمی کر دی گئی ہے۔

ان واقعات میں کوئی اسرائیلی زخمی نہیں ہوا۔

اسرائیل کے مطابق اکتوبر 2015 سے اب تک 160 فلسطینیوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ 26 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق جنین میں گاڑیوں پر دو لڑکے پتھراؤ کر رہے تھے۔ اسرائیلی فوج کی گاڑی پہنچنے پر ایک لڑکے نے رائفل سے فائر کیا۔

فوجیوں نے جوابی فائر کیا جس میں دونوں فلسطینی لڑکے ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں لڑکوں کی عمریں 15 سال تھیں۔

ایک اور واقعے میں ایک فلسطینی لڑکے نے چاقو سے سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ ایک اہلکار نے فائرنگ کر کے اس لڑکے کو ہلاک کر دیا۔

اس لڑکے کی عمر 17 سال بتائی جاتی ہے۔

ایک مختلف واقعے میں اسرائیلی پولیس پر فائر کرنے والے دو فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ایک اور واقعے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی لڑکی نے پولیس اہلکار کو چاقو مارنے کی کوشش کی۔ اہلکار نے فائرنگ کر کے اس کو زخمی کر دیا۔

تاہم اس واقعے کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں۔ فلسطین کی مان نیوز ایجنسی کے مطابق یہ لڑکی اپنی بہن کے ہمراہ ملٹری چیک پوسٹ سے گزر رہی تھی جب اس کو گولی کا نشانہ بنایا گیا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق اس لڑکی نے پولیس اہلکار پر حملہ نہیں کیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس لڑکی کی عمر 14 سال ہے اور اس کو چھ گولیاں ماری گئیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close