دنیا

سعودی عرب کا انٹرنیشنل پروازوں سے متعلق بڑا اعلان

ریاض : سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے کیسز میں کمی کے باوجود بین الاقوامی پروازوں کو بحال نہیں کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایوی ایشن نے ایک بار پھر وضاحت کی ہے کہ جیسے ہی حکام کی جانب سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے احکامات جاری ہوں گے مطلع کر دیا جائے گا۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت نے اس حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

مملکت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد حالات بتدریج معمول پر آرہے ہیں لیکن تاحال بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں ہوئی کیونکہ پروازیں ابھی تک بحال نہیں کی جاسکیں ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ رواں سال اکتوبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال ہوجائیں گی تاہم سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) مذکورہ خبر کو من گھڑت اور جھوٹی قرار دے چکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close