دنیا

ٹرین حادثے میں 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، دو افراد ہلاک

کانپور کے آئی جی ذکی احمد کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اس حادثے میں دو افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 26 زخمی ہیں۔

ایک دوسرے اہلکار مہیش کمار نے بتایا ہے کہ زخمیوں کی تعداد تقریباً 50 ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انڈیا کی وزارت ریلوے نے تصدیق کی ہے کہ ٹرین نمبر 12987 سیالدہ-اجمیر ایکسپریس کے ڈبے کانپور سے 50 کلومیٹر دور رورا اور میتھا کے درمیان صبح 5 بج کر 20 منٹ پر پٹری سے اتر گئے ہیں۔

الہ آباد ڈیویژن کے سی پی آر او وجیندر کمار نے بی بی سی کو بتایا کہ 15 بوگیاں پٹری سے اتری ہیں جن میں 13 سلیپر اور دو جنرل ڈبے ہیں۔

ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ خود صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے لکھا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر علاج دستیاب کرایا جا رہا ہے اور سینیئر افسران حادثے کی جگہ پہنچ گئے ہیں۔

سریش پربھو نے لکھا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تفصیلی جانچ کی جائے گی اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔

الہ آباد میں ڈي آر ایم سنجے کمار پنکج نےبتایا کہ پٹری سے اتر جانے والے ڈبوں سے مسافروں کو نکال لیا گیا ہے۔

جبکہ رورا ریلوے سٹیشن کے سٹیشن ماسٹر مہیش کمار نے بی بی سی سے بات چیت میں کہا کہ حادثہ سٹیشن کے نزدیک ہوا ہے۔

مہیش کمار نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق اس حادثے میں 50 سے زیادہ لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

گذشتہ ماہ ہی کانپور کے قریب ایک بڑا ریل حادثہ ہوا جس میں تقریباً ڈیڑھ سو افراد کی موت ہو گئی تھی۔ یہ حادثہ پٹنہ-اندور ایکسپریس کی 14 بوگیوں کے پٹری سے اترنے کے سبب ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close