دنیا

فیس بک نے دھماکے کا غلط الرٹ جاری کیا

فیس بک نے حال ہی میں سیفٹی چیک کی سہولیات کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اس کے ذریعے ‘خطرناک علاقوں’ میں رہنے والے صارفین یہ نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ محفوظ ہیں۔

لیکن یہ غلط اطلاع ایک مظاہرہ کرنے والے کی جانب سے پٹاخہ چھوڑنے کی وجہ سے ہوا۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ اس نے ‘ایک معتمد تیسری پارٹی سے کی جانے والی تصدیق پر بھروسہ کیا۔’

لیکن جس طرح سے اسے بیان کیا گيا تھا اس سے لوگ گمراہ ہوئے اور انھوں نے دھماکے کی غلط خبر کو آن لائن شیئر کرنا شروع کر دیا۔

منگل کے روز ایک مظاہرہ کرنے والے نے بینکاک میں ایک سرکاری عمارت میں ایک پٹاخہ پھینکا تھا۔

فیس بک کے مطابق اس کے سبب سیفٹی چیک فیچر مقامی وقت کے مطابق رات نو بجے چل گيا جس کے تحت ‘تھائی لینڈ کے بینکاک میں دھماکہ’ کے عنوان سے ایک صفحہ تیار ہو گیا اور لوگ خود کو محفوظ بتانے لگے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close