دنیا

آذری فوج نے دشمن کے قبضے سے مزید علاقے آزاد کرلیے

آذربائیجان کے سفیر نے بتایا کہ دشمن کے قبضے سے مزید 23 گاؤں کو آزاد کرلیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آذربائیجان کے سفیر نے بتایا کہ دشمن کے قبضے سے مزید 23 گاؤں کو آزاد کرلیا گیا ہے۔ علی علیزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں نعرہ بھی لکھا ‘آذربائیجان فوج زندہ باد!’۔

علی علیزادہ کا کہنا تھا کہ اذربائیجان کی فوج نے مقبوضہ ضلع کھوجلے، جبریلا، گوبدلیی، زنگیلان، فوزولی اور کھوجاوند سے 23 گاؤں کو ازاد کرایا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز ترکی نے اٹھائیس سال بعد آذربائیجان کے مقبوضہ علاقے شُوشا کی آرمینی قبضے سے رہائی پر مسرت کا اظہار کیا اور ہرمشکل میں ساتھ دینے کا بھی عزم ظاہر کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close