دنیا

ٹرمپ انتخابات کے نتائج کو لے کر قانونی جنگ لڑنا چاہتے ہیں،امریکی میڈیا

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مدت پوری ہونے کے بعد ایک نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کے قیام کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔

ٹرمپ انتخابی نتائج کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو منتخب صدر کے طور پر پیش کرنے پر فاکس نیوز سمیت کئی میڈیا اداروں سے ناراض ہیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات کے نتائج کو لے کر قانونی جنگ لڑنا چاہتے ہیں، ان کا فی الحال عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ نظر نہیں آتا۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخاب ہارنے کے بعد سخت بے چینی کا شکار ہیں اور تاحال انتخابی نتائج قبول نہیں کرسکے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نو منتخب صدر جو بائیڈن کو وائٹ ہاؤس مدعو کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور نہ ان کے عہدہ چھوڑنے کا کوئی ارادہ ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ انتخاب ہارنے کے بعد اور اپنی مدت پوری ہونے کے بعد ایک نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کے قیام کے منصوبے پر غور کر رہے ہیں۔

اس بات کا انکشاف کمپنی سے وابستہ عہدیداروں نے کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ مہنگے کیبل ٹیلیویژن چینل کو کھولنے کے بجائے ایک نئی ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کے قیام پر غور کررہے ہیں، تاہم ابھی تک ٹرمپ اور ان کے مشیروں کی جانب سے اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close