دنیا

کورونا کے بعد ایک اور پُراسرار وبا پھیلنا شروع

کانو: نائیجیریا میں ایک اور بیماری پھیلنا شروع ہوگئی جس کے نتیجے میں 76 سے زائد اموات ہوئیں۔

نائیجیریا کی مختلف ریاستوں میں پھیلنے والی بیماری کو ڈاکٹر نے ’یلو بخار‘ کا نام دیا جس سے چار دنوں میں 76 سے زائد اموات ہوئیں۔

نائیجیریا کے مرکز برائے انسداد امراض (ڈیزیز کنٹرول سینٹر) کے ڈائریکٹر جنرل چکوے نے تصدیق کی کہ ریاست ڈیلٹا، انوگنو اور باؤچی میں یہ بخار تیزی سے پھیل رہا ہے۔

یلو بخار کے 222 کیسز آئے جن میں سے 19 کی تصدیق ہوچکی ہیں، جو لوگ اس بیماری کا شکار ہوئے اُن کی عمریں ایک سے 55 سال کی عمر تک ہے۔

ماہرین کے مطابق یلو بخار ایک وائرس ہے جو خاص مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے جسم میں پھیلتا ہے

زرد بخار کی علامات:  بخار، سردرد، تھکن، یرقان، پیٹ میں درد اور  پیشاب ، فضلے میں خون نکلتا ہے جبکہ اُس کا مدافعتی نظام بری طرح سے متاثر ہوتا ہے۔

مریضوں کو عام طور پر بخار  اور مدافعتی نظام کو متحرک کرنے کی کی دوا اور انجیکشن لگائے جاتے ہیں جس سے بیماری قابو ہوجاتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close