دنیا

یونان میں روسی سفارتکار اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے

یونان میں روسی سینئر سفارتکار اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس نے نعش اسپتال منتقل کرکے تحقیقت شروع کردی ہیں

روس کے ایک اور سینئر سفارت کار یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ کہ پچپن سالہ اندلائی ملانین اپنے بیڈ روم کے فلور پر مردہ حالت میں اوندھے پڑھے تھے ، اندلائی ملانین یونان میں روسی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے سربراہ تھے۔

پولیس کے مطابق عمارت میں کسی کے زبردستی داخل ہونے کے شواہد نہیں ملے تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سےتحقیقات جاری ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ملانین روسی سفارتخانے کی ملکیت اس عمارت میں تنہا رہتے تھے۔ دوسری جانب روسی حکام نے سفارتکار کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close