دنیا

ترک طیارہ شہری آبادی پر گرنے سے کم از کم 32 افراد ہلاک

حکام کے مطابق ترکش ائیر لائنز کا ایک مال بردار طیارہ کرغزستان کے دارالحکومت بِشکیک کے نزدیک آبادی پر گرا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد کے ہلاک ہوگئے ہیں۔

بوئینگ 747 طیارے نے ہانگ کانگ سے اڑان بھری اور اسے بِشکیک کے مرکزی ائیرپورٹ، مناس ائیرپورٹ پر کچھ دیر رکنے کے بعد استنبول کے لیے روانہ ہونا تھا۔

تاہم جہاز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے کے قریب ایئرپورٹ سے 25 کلو میٹر دور شہری آبادی پر گر گیا جس کے نتیجے کم از کم 15 عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کچھ بچے بھی اس حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد اس آبادی کے رہائشیوں کی ہے جس پر یہ طیارہ گرا۔

بعض خبروں کے مطابق جہاز کے عملے میں سے ایک فرد زندہ بچ گیا ہے۔

حادثے کے بعد ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے وقت دھند کے باعث موسمی حالات نامناسب تھے تاہم حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق کرغزستان کے وزیر اعظم سورن بائی جینبیکوو جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

کرغزستان حکومت کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ ترکش آئیر لائنز کے زیر استعمال تھا۔ جبکہ ائیر لائن کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ ’مائے کارگو ائیر لائنز‘ کا تھا۔

خیال رہے 2008 میں بھی ایران جانے والے ایک مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 68 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close