دنیا

ان بھائی بہنوں کی مجموعی عمر 1000 سال سے زائد ہوگئ

پاکستانی نژاد بہن بھائیوں کی مجموعی عمر 1000 سال سے زائد ہوگئ

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ڈی کروز خاندان کے 12 بھائی بہنوں کو 15 دسمبر کو دنیا میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ عمر رکھنے والے بھائی بہنوں کا اعزاز دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان درجن بھر بھائی بہنوں کی مجموعی عمر 1042 سال 315 دن ہے جبکہ ان تمام لوگوں کی عمریں 75 سے 97 سال کے درمیان ہیں۔

اس خاندان کی سب سے چھوٹی بہن گینا کارٹر نے لندن فری پریس کو بتایا کہ ان تمام بھائی بہنوں کے درمیان محبت اب بھی موجود ہے اور وہ روزانہ دوپہر 11 بجے ویڈیو کالز بھی کرتے ہیں۔

رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی کی گینا کارٹر اور ان کا خاندان پاکستان میں پلا بڑھا ہے، جبکہ اس کے بعد وہ کینیڈا منتقل ہوگئے۔

تاہم اب ان بھائی بہنوں میں سے ایک کیلیفورنیا جبکہ دیگر کینیڈا اور سوئٹزر لینڈ میں رہائش پذیر ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close