Featuredدنیا

سالِ 2021 پر آسٹریلیا نے اپنا قومی ترانہ تبدیل کردیا

پرتھ: آسٹریلیا نے اپنے اُس قومی ترانے میں تبدیلی کردی

آسٹریلوی قومی ترانہ جو سلطنت برطانیہ کی کالونی ہونے کی حیثیت سے 1984 سے رائج تھا۔

آسٹریلوی حکومت نے سال 2021 کے آغاز پر اپنے قومی ترانے میں تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ ترانے کی دوسری سطر میں انگریزی لفظ ’young‘ کو ’one‘ میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

اس سطر For we are young and free یعنی ہم جوان ہیں اور آزاد ہیں سے ایسا تاثر آتا تھا جیسے آسٹریلیا ایک نئی قوم ہو جس پر قدیم باشندوں کو شدید اعتراض تھا اور اسے برطانوی راج کی یاد سمجھا جاتا ہے۔

اس سطر کو اب For we are one and free یعنی ہم ایک ہیں اور آزاد ہیں سے تبدیل کردیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب آسٹریلیا کی قدیم آبادی کا شکوہ ہے کہ حکومت امتیازی سلوک روا رکھی ہوئی ہے اور اُن پر ظلم کررہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close