دنیا

داعش اپنے ایک چوتھائی علاقے سے ہاتھ دھو چکی

عراق اورشام میں سرگرمِ عمل داعش نامی دہشت گرد تنظیم انتہائی تیزی کے ساتھ اپنا اثرو رسوغ کھو رہی ہے‘ تازہ رپورٹ کے مطابق داعش ایک چوتھائی علاقے سے ہاتھ دھو چکی ہے۔

آئی ایچ ایس کے سربراہ کولب اسٹرک کے مطابق شام اورعراق میں نبرد آزما داعش نے ستالیس ساٹھ ہزار چارسو مربع ریاست کا حصہ گنوادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنگ کے باعث داعش کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں جنگجووں نے اپنی دہشتگردانہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی وجہ سے قبضہ کیا اور معتدد علاقوں کو ’نوگوایریا‘ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق جون دو ہزار چودہ میں عالمی دہشتگرد تنیظم داعش کے خلیفہ ابو بکر بغدادی نے عراق کے شہر موصل پر تسلط جمایا تھا، اور وہاں اپنی خود ساختہ خلافت کو قائم کیا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close