دنیا

سعودی عرب آنے والے مسافروں پر پابندی

اسلام آباد : پاکستان سمیت 21 ملکوں پر سعودی عرب میں داخلے پر عارضی پابندی

سعودی جنرل ایوی ایشن اتھارٹی گاکا نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں پاکستان سمیت 21 ملکوں سے سعودی آنے والے مسافروں پر 14 روز کی عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔

گاکا کے مطابق سعودی عرب آنے والے سعودی شہری، سفارتکار اور ہیلتھ پروفیشنلز اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ سعودی شہریوں، سفارتکاروں اور ہیلتھ پروفیشنل کو گھروں پر 14 روزقرنطینہ کی شرط ہوگیْ

سفارتکاوں، اہلخانہ اور ہیلتھ پروفیشنلز کو منفی کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سعودی حکومت نے یہ عارضی پابندی کورونا وائرس پھیلاؤ روکنے کے اقدامات کے تحت لگائی۔ مسافروں پر 14 روز کی سفری پابندی کا اطلاق سعودی مقامی وقت آج رات 9 بجے سے ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close