دنیا

گلیشیئر ٹوٹنے سے دریا دھولی گنگا میں شدید طغیانی

بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے کے سبب دریا دھولی گنگا میں شدید طغیانی آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دریا دھولی گنگا سے نکلنے والے پانی سے اطراف میں سیلابی صورتِ حال ہے جبکہ درجنوں مکانات بہہ گئے ہیں۔

دریا میں طغیانی سے رشی گنگا پاور پراجیکٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سیلابی ریلے میں بہہ کر 150 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ متعدد افراد لا پتہ ہیں، لاپتہ ہونے والے افراد ڈیم پر کام کرنے والے مزدور ہوسکتے ہیں۔

ضلع چمولی سے ہریدوار تک ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ ممکنہ ریلے کی آمد پر سری نگر اور رشی کیش ڈیم کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close