دنیا

ڈونلڈٹرمپ کی امیگریشن پابندیوں سےبنیادی اختلاف ہے،خاموش نہیں رہیں گے

اوباما مظاہرین کی حمایت میں میدان میں آگئے، اوباما کا تارکین وطن سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات سے امریکی اقدار کو خطرہ ہے، ڈونلڈٹرمپ کے اقدامات پر خاموش نہیں رہیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پابندیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ انہیں ڈونلڈٹرمپ کی پابندیوں سے بنیادی اختلاف ہے، عقیدے یا مذہب کی بنیاد پر تعصب کے تصور سے متفق نہیں۔

براک اوباما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اقدامات سے امریکی اقدار کو نقصان پہنچا رہے ہیں، عوام منظم ہو رہے ہیں کیونکہ امریکی اقدار داؤ پرہیں، امریکی شہری احتجاج کا آئینی حق استعمال کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سات مسلمان ملکوں پرپابندی کے بعدامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نہ صرف امریکا بلکہ دنیا بھرمیں مظاہرے کئے جارہے ہیں،

واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر ہزاروں مظاہرین نے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے خلاف احتجاج کیا، نیویارک میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے اور پلے کارڈ اٹھائے ٹرمپ کی نئی پالیسی کے خلاف سراپا احتجاج نظر آئے جبکہ لاس اینجیلس میں بھی ٹرمپ کی پالیسی کے خلاف شہریوں نے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ورجینیا ایئرپورٹ پر بھی مظاہرین نے ٹرمپ کی اسلام دشمنی کے خلاف احتجاج کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close