دنیا

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دے دیا

ایران کے میزائل تجربے کے بعد امریکا نے ایران پرنئی پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دے دیا ہے ، ایران پر مزید پابندیاں میزائل تجربہ کرنے پر لگائی جائیں گی، صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو نوٹس دیا ہے، میزائل تجربات روک دے ورنہ سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ پالیسیوں سے اپنے پرائے سب پریشان ہیں، میزائل تجربہ کے بعد پہلے ایران کو نوٹس دیا اب برکلے یونیورسٹی کے فنڈز روکنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے نمٹنے کیلئے تمام آپشن کھلے ہیں ، میزائل تجربات روک دے ورنہ سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ میزائل تجربہ کے بعد ایران کو نوٹس دے دیا ہے۔

امریکی صدر نے ٹویٹ میں ایران کے ساتھ ہوئے ایٹمی معاہدے کو خوفناک معاہدہ قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کو امریکا کا شکر گزار ہونا چاہیے۔ ایران تباہی کے دہانے پر تھا تب امریکا نے ایک سو پچاس ارب ڈالر کا معاہدہ کر کے اسے نئی زندگی دی۔

برکلے یونیورسٹی میں ٹرمپ کے حامیوں کے خلاف احتجاج ہوا تو ٹرمپ نے یونیورسٹی کی امداد روکنے کی دھمکی دے دی۔

دوسری جانب ویٹیکن نے ٹرمپ کی امگریشن پالیسی پرتشویش کا اظہارکیا ہے۔اٹلی میں بھی ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ ۔۔۔نیٹ۔۔۔۔ پناہ گزینوں کی آبادکاری سے متعلق آسٹریلوی وزیراعظم سے ٹرمپ کی بات چیت تلخی میں بدل گئی۔امریکی اخبارکا کہنا ہے عالمی رہنماؤں سے ہونے والی یہ اب تک کی بدترین بات چیت تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close