دنیا

امریکہ کی شام میں فضائی کارراوئی‘القاعدہ کے11افراد ہلاک

امریکی محکمہ دفاع کا کہنا ہےکہ شام کےشہرادلب کےقریب امریکہ کی دوفضائی کارروائیوں میں القاعدہ کے11 ارکان ہلاک ہوئےجن میں اسامہ بن لادن کا ایک سابق ساتھی بھی شامل ہے۔

ابو ہانی المصری کے بارے میں کہا جاتا ہےاس نے1980 اور1990 کی دہائی میں افغانستان میں القاعدہ کےتربیتی کیمپس تعمیر کیے تھے۔

پیٹاگون کےترجمان کیپٹن چیف ڈیوس کا کہنا ہےکہ تین فروری کو ہونے والی ایک کارروائی میں دس افراد ہلاک ہوئے۔جبکہ چار فروری کو ہونے والی دوسری فضائی کارروائی میں ابوہانی المصری ہلاک ہواجس کےاسامہ بن لادن کےساتھ قریبی تعلقات تھے۔

خیال رہےکہ 2011 میں امریکی فوج کے ہاتھوں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کےبعد القاعدہ کے نئے سربراہ ایمن الزواہری کے ساتھ بھی ان کے روابط تھے۔

واضح رہےکہ گذشتہ ہفتےامریکہ نے یمن میں القاعدہ کے خلاف پہلی کارروائی کی تھی جس میں ایک نیوی سیل اور بچوں سمیت 16 شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close