Featuredدنیا

تائیوان میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی، درجنوں افراد ہلاک

تائیوان میں مسافر ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مشرقی تائیوان کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسافر ٹرین ایک سرنگ میں حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ اس حادثے کو 40 سال کے دوران بدترین حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔

 

Taiwan Train Crash Kills At Least 36 People, Injuring Dozens - The New York  Times

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ 8 ڈبوں پر مشتمل مسافر ٹرین میں 350 افراد سوار تھے جس کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً ساڑھے 9 بجے حادثہ پیش آیا۔

تائیوان کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہےکہ مسافر ٹرین سرنگ کے اندر پٹری سے اتری جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، حادثے میں 40 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بعض افراد کے سرنگ میں پھنسے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کو ریسکیو کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہےکہ کم از کم 70 افراد کے سرنگ میں پھنسے ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جن میں سے بعض افراد کی ہلاکت کا بھی خدشہ ہے۔

ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ٹرین کے چار ڈبوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ سرنگ میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close