دنیا

پارک شدہ گاڑی کے نیچے سے ایک مگر مچھ نکل آیا

ریاست فلوریڈا: امریکی شہری کے ساتھ ہوا جس کی پارک شدہ گاڑی کے نیچے سے ایک مگر مچھ نکل آیا۔

اس واقعے میں مقامی پولیس کو ایک کال موصول ہوئی جس میں شہری نے بتایا کہ اس کی گاڑی کے نیچے ایک 10 فٹ لمبا مگر مچھ موجود ہے۔

کال کے بعد ڈپٹی شیرفس اور وائلڈ لائف اہلکار فوراً موقع پر پہنچے، وائلڈ لائف اہلکاروں نے پولیس کے ساتھ مل کر اس 10 فٹ سے بھی زیادہ لمبے مگر مچھ کو احتیاط سے باہر نکالا۔

مگر مچھ کو قریب واقع ایلی گیٹر فارم پر منتقل کردیا گیا، واقعے کے دوران مگر مچھ یا کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close