دنیا

ہٹلر کے فون کی امریکہ میں نیلامی ہو گی

نازی جرمنی کے رہنما اڈولف ہٹلر نے دوسری جنگ عظیم کے دوران جس ٹیلیفون کا استعمال کیا تھا رواں ہفتے اسے امریکہ میں نیلام کیا جا رہا ہے۔

لال رنگ کے اس فون پر نازی رہنما ہٹلر کا نام کندہ ہے اور یہ برلن کے ایک بنکر سے سنہ 1945 میں برآمد ہوا تھا۔

سویت روس کے فوجیوں نے جرمنی کے ہتھیار ڈالنے کے بعد برطانوی بریگیڈیئر سر راف رینر کو یادگار کے طور پر یہ فون کو تحفے میں دیا تھا۔

الیگزینڈر ہسٹاریکل آکشنس نامی نیلام گھر نے بتایا ہے کہ اس ٹیلیفون سیٹ کی نیلامی میری لینڈ کے چیساپیک سٹی میں ہوگی اور بولی ایک لاکھ ڈالر سے شروع ہوگی۔

نیلام گھر نے امید ظاہر کی ہے کہ سر راف کے بیٹے اس فون کو فروخت کر رہے ہیں اور اس کی قیمت تین لاکھ ڈالر تک جاسکتی ہے۔

نیلام گھر کے اہلکار بل پیناگوپلس نےبتایا کہ یہ فون ‘وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والا ہتھیار’ تھا کیونکہ یہ ہٹلر کے استعمال میں تھا جو اس کے ذریعے حکم دیا کرت ےتھے اور جنگوں میں اس نے بہت سی جانیں لی ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close