دنیا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا،نئے احکامات جاری

سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پہلی رمضان المبارک 13 اپریل بروز منگل کو ہوگی۔

 

 

عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق اتوار 11 اپریل کو سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔ سعودی عرب کےسپریم کورٹ نے شہریوں سے درخواست کی تھی کہ وہ رمضان المبارک کا چاند دیکھ کر شہادت دیں۔

 

سعودی حکام نے سخت ترین ایس او پیز کے تحت رواں سال رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔

 

تاہم مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں اجتماعی افطاری اور اعتکاف پر پابندی برقرار رہے گی۔مسجد الحرام کے مشرقی حصے سمیت 5 جگہوں کو نماز کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

 

جاری احکامات کے مطابق سعودی عرب کی تمام مساجد میں نماز تراویح ہوگی تاہم عشاء کی نماز اور تراویح کا کل دورانیہ 30 منٹ ہوگا جس میں نمازی اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں گے، ماسک لگائیں گے اور سماجی فاصلہ قائم کریں گے۔

 

اسکے علاوہ رمضان المبارک میں بلا اجازت عمرہ کے لئے جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق حکومت رمضان المبارک میں صرف ان لوگوں کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے گی جو کورونا ویکسین لگواچکے ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close