دنیا

ستمبر تک امریکی افواج کے انخلا کے امریکی فیصلے پر روس کا ردعمل

ماسکو: ستمبر تک امریکی فوجی انخلا طالبان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے

افغانستان سے ستمبر تک امریکی افواج کے انخلاکے امریکی فیصلے پر روس نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر تک امریکی فوجی انخلا طالبان کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

ماسکو سے روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ معاہدےکی خلاف ورزی سے کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے۔

روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا 11 ستمبر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکا طالبان معاہدے کے مطابق امریکی افواج کو افغانستان سے مئی تک نکلنا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close