دنیا

آسٹریلیا میں مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پرگر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

میلبورن: آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں چھوٹا مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کےنتیجے میں طیارے میں سوار 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورون میں چھوٹا مسافر طیارہ شاپنگ سینٹر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد شاپنگ سینٹر کی عمارت میں بھی آگ لگ گئی تاہم امدادی اہلکاروں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

آسٹریلوی حکام کے مطابق میلبورن کے اسنڈون ایئرپورٹ سے اڑتے ہی طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد طیارہ ایئرپورٹ کے قریب شاپنگ سنٹر پر گر گیا، واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا شاپنگ سینٹر میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close