دنیا

نریندر مودی نے شلپا شیٹھی کو صفائی مہم کا سفیر مقرر کردیا

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی کو ’’بھارت صفائی مہم ‘‘ کی سفیر مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت شیلپا شیٹھی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر لوگوں کو صفائی کی اہمیت اور سڑکوں ،بازاروں اور گھروں کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے روکنے کی ذمہ داری نبھاتے ہوئی نظر آئیں گی۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کی ’’صاف انڈیا مہم ‘‘ میں اس سے پہلے بھی بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیات شامل ہو چکی ہیں جن میں امیتابھ بچن ،سلمان خان سمیت کئی نامور اداکار شامل ہیں۔

یاد رہے شلپا شیٹھی نے فی الحال بھارتی فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے اور نہ ہی کسی ٹی وی پروگرام کی زینت بنتی نظر نہیں آ رہی ہیں تاہم وہ اپنی فٹنس کے حوالے سے اکثر و بیشتر میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں جس میں وہ یوگا و ایرو بک ورزشوں سے آگاہی فراہم کرتی نظر آتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close