دنیا

فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی،276 افراد کی اموات

فرانس میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں تیزی آنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 276 افراد مہلک وباء کے باعث ہلاک ہوگئے۔

 

 

 

 

خبرایجنسی کے مطابق فرانس میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1لاکھ 4ہزار 514 ہوگئی۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے آج مزید 24 ہزار 299نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 5 ہزار 676 افراد آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔

 

رپورٹس کے مطابق فرانس میں 15 جون سے تمام عمرکے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close