دنیا

شمالی کوریا نے سمندر میں چار بیلسٹک میزائل فائر کیے

چار میں سے تین میزائل ایک ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے جاپان کی ایکسکلوسو اکنامک زون میں جا کر گرے۔

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے شمالی کوریا کے اس اقدام کو خطرے کی ایک نئی سطح قرار دیا ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے یہ میزائل ٹونگ چانگ ری کے علاقے سے فائر کیے جو شمال میں چین کی سرحد کے قریب واقع ہے۔

اقوامِ متحدہ نے شمالی کوریا پر کسی میزائل اور جوہری تجربے کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے کہ یہ میزائل پیر کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجکر چھتیس منٹ پر فائر کیے گئے۔

گذشتہ ماہ شمالی کوریا کا کہنا تھا انھوں نے ایک نئی طرز کے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ یہ میزائل امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ دوسری جانب امریکہ نے میزائل تجرے کی کوشش پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مزید ‘اشعال انگیزی’ بڑھے گی۔

اقوام متحدہ نے بھی پیانگ یانگ کی جانب سے کیے جانے والے آخری تجربے پر تنقید کی تھی۔

یاد رہے کہ شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close